جمعرات، 05 نومبر 2026
بریکنگ

شدید بارشوں کے پیشِ نظر انٹرنیٹ سروس سے متعلق ہدایت جاری

تازہ ترین 14th Jun 2023 385 مناظر

علاوہ ازیں امین الحق نے کراچی، ٹھٹہ اور سجاول میں ممکنہ طوفان کے پیشِ نظر متعلقہ حکام سے ہنگامی رابطے کیے ہیں۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے شدید بارشوں کے پیشِ نظر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو ہدایت جاری کردی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ شدید بارشوں کے دوران پاکستان ٹیلی کام کو کہا ہے کہ ٹاور اور براڈ بینڈ کی سہولت چلتی رہے۔ علاوہ ازیں امین الحق نے کراچی، ٹھٹہ اور سجاول میں ممکنہ طوفان کے پیشِ نظر متعلقہ حکام سے ہنگامی رابطے کیے ہیں۔ وزیر آئی ٹی نے کراچی، ٹھٹہ، سجاول، ابراہیم حیدری اور مبارک ویلیج سمیت طوفان سے ممکنہ متاثر ہونے والے علاقوں میں اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ امین الحق نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں اپنی وزارت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ