بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

راولپنڈی کے 6 ڈی آر اوز نے سابق کمشنر کے الزامات کو مسترد کر دیا

تازہ ترین 19th Feb 2024 130 مناظر

راولپنڈی کے 6 ڈی آر اوز نے سابق کمشنر کے الزامات کو مسترد کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق کمشنر راولپنڈی کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی نے کام شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ کے الزامات پر تحقیقات شروع کردی ہیں، کمیٹی نے پریس کانفرنس کے ٹرانسکرپٹ کے لیے پیمرا کو خط لکھ دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن کے 6 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے تحریری گوشوارے جمع کرائے ہیں، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی ڈویژن سے قومی اسمبلی کے 13 حلقوں کے آر اوز کے بیانات بھی قلمبند کیے جائیں گے، اس کے علاوہ کمیٹی صوبائی اسمبلی کے 26 حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے بیانات بھی ریکارڈ کرے گی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ