بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

سائفر کیس میں عمران خان کی انٹرا کورٹ اپیل منظور، جیل ٹرائل کالعدم قرار

تازہ ترین 21st Nov 2023 291 مناظر

سائفر کیس میں عمران خان کی انٹرا کورٹ اپیل منظور، جیل ٹرائل کالعدم قرار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سائفر کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے جیل ٹرائل کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل منظور کرتے ہوئے جیل ٹرائل کا 29 اگست کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین کی جیل ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس گل حسن اورنگزیب اور جسٹس تمن رفعت پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ 13 نومبر کو کابینہ کی منظوری کے بعد جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ماضی پر لاگو نہیں ہوگا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ غیر معمولی حالات میں ٹرائل جیل میں ہو سکتا ہے، قانون کے مطابق جیل ٹرائل اوپن یا ان کیمرہ ہو سکتا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ