بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت کا نام تبدیل کرنے کے ليئے چیئرمین سینیٹ کا اسپیکر قومی اسمبلی کو خط

تازہ ترین 19th May 2023 315 مناظر

پارلیمنٹ ہاؤس کو ایسے نام سے منسوب کیا جائے جس کا ہمارے ثقافتی ورثہ سے گہرا تعلق ہو

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پارلیمنٹ ہاؤس کا نام تبدیل کرنے کے ضمن میں پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کےلیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو خط میں کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت کا نام تبدیلی کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینےکا فیصلہ کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کو ایسے نام سے منسوب کیا جائے جس کا ہمارے ثقافتی ورثہ سے گہرا تعلق ہو، پارلیمنٹ ہاؤس کو ایسا نام دیا جائے جو ہماری قومی اقدار کو برقرار رکھے اور قوم کے اتحاد کی علامت ہو۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ