جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

آڈیو لیکس سے متعلق سوال، چیف جسٹس کا لبوں پر انگلی رکھ کر خاموش رہنے کا اشارہ

تازہ ترین 07th May 2023 268 مناظر

جسٹس عمر عطابندیال آڈیو لیکس سے متعلق سوال پر لبوں پر انگلی رکھ کر خاموش رہنے کا اشارہ کرکے روانہ ہوگئے

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطابندیال آڈیو لیکس سے متعلق سوال پر لبوں پر انگلی رکھ کر خاموش رہنے کا اشارہ کرکے روانہ ہوگئے۔ چیف جسٹس نے کانفرنس میں شرکت کی جہاں صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آڈیو لیکس ہوتی ہے، آپ کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے؟ اس پر انہوں نے جواب دیاکہ بس آپ دعا کریں۔ صحافی نے سوال کیا کہ کبھی آڈیو لیکس، کبھی یہ کبھی وہ پروپیگنڈا، آپ سمجھتے ہیں کہ حالات کو کچھ بہتر کیا جاسکتا ہے ؟ اس پر چیف جسٹس لبوں پر انگلی رکھ کرخاموش رہنے کا اشارہ کیا اور روانہ ہوگئے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ