جمعہ، 16 اکتوبر 2026
بریکنگ

جامشورو؛ ایس ایس پی محمد طارق نواز کی زیرِ صدارت ضلعے کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کے حوالے سے اجلاس

سندھ 04th Oct 2023 131 مناظر

ایس ایس پی جامشورو محمد طارق نواز کی افسران کے ساتھ میٹنگ

جامشورو؛ ایس ایس پی محمد طارق نواز کی زیرِ صدارت ضلعے کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا ایس ایس پی جامشورو محمد طارق نواز کی جانب سے ضلعے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ضلع بھر کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی گئی۔ ایس ایس پی جامشورو نے تمام ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا خاطر خواہ کارکردگی اور بہتری لانے کے لیے مزید ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ دورانِ میٹنگ ایس ایس پی نے تمام افسران کو جرائم کی روک تھام کیلئے سخت احکامات جاری کرتے ہوئے منشیات کے اسمنگلرز چوروں، لٹیروں، مفرور و اشتہاری عادی مجرموں اور سماجی برائیوں کے خلاف بھرپور ایکشن لینے اور ترجیحی بنیادوں پر عوامی مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں اس ضمن میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھانے والے پولیس افسران کے خلاف مزید سخت محکمانہ ایکشن لینے کا عندیہ بھی دے دیا گیا ہے
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ