بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

امریکی حملے سے پہلے ہی ایٹمی تنصیبات کو خالی کر دیا گیا تھا": ایرانی حکام

تازہ ترین 22nd Jun 2025 379 مناظر
امریکی حملے سے پہلے ہی ایٹمی تنصیبات کو خالی کر دیا گیا تھا
تہران (ویب ڈیسک): ایرانی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے سے قبل ہی ایران کی ایٹمی تنصیبات کو خالی کر دیا گیا تھا۔ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن کے فضائی حملوں میں فردو کی جوہری سائٹ کو نشانہ بنایا گیا، جب کہ اصفہان اور نطنز کے جوہری مراکز کے قریب بھی حملے کیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حملے سے پہلے ہی تمام حساس اور جوہری مواد کو ان تنصیبات سے منتقل کر دیا گیا تھا، اور جن مراکز کو نشانہ بنایا گیا، وہاں ایسا کوئی مواد موجود نہیں تھا جو تابکاری کے اخراج کا باعث بن سکتا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ