ہفتہ، 17 اکتوبر 2026
بریکنگ

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو نظربند کردیا گیا

پاکستان 11th May 2023 257 مناظر

رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جی بی ہاؤس کے باہر تعینات کردی گئی ہے

اسلام آباد: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو جی بی ہاؤس میں نظربند کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو نقص عامہ کی صورتحال کے پیش نظر جی بی ہاؤس میں نظر بند کیا گیا ہے جہاں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جی بی ہاؤس کے باہر تعینات کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ وزیر داخلہ جی بی شمس لون، وزیرقانون سہیل عباس اور دیگر کابینہ اراکین بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ