بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

مریم نواز کی 9 مئی کے مقدمات سول کے بجائے فوجی عدالتوں میں لے جانے کی حمایت

تازہ ترین 20th May 2023 39 مناظر

ریمانڈ کے دوران کسی کو کبھی ضمانت نہیں ملتی دنیا میں ایسا نہیں ہوتا مگر سپریم کورٹ نے ايسا کر دکهايا

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے 9 مئی کے مقدمات سول عدالتوں کے بجائے فوجی عدالتوں میں لے جانے کی حمایت کردی اور کہا کہ سول عدالتوں کا حال دیکھیں وہ پہلے ہی پی ٹی آئی کی آلہ کار بنی ہوئی ہیں۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں سول مقدمات کی فوجی عدالتوں میں منتقلی کی حامی نہیں انہیں سویلین عدالتوں میں ہی رہنا چاہیے لیکن سول عدالتوں کا حال تو دیکھیں، سول عدالتیں متنازع ہوچکی اور وہ ایک سیاسی جماعت کی آلہ کار بن چکیں، اب انصاف کا کیا حال ہوگا؟ مریم نواز نے کہا کہ آج تک کسی سیاسی جماعت نے وہ کام نہیں کیا جو پی ٹی آئی نے نو مئی کو کیا، نواز شریف نے پی ڈی ایم کے پہلے جلسے میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کو کہا تھا کہ اس سوغات عمران خان کو جہاں سے لائے ہیں واپس لے جائیں، نواز شریف ںے ان دو افسران کے خلاف بات کی تھی مگر پوری فوج کو کچھ نہ کہا اور نہ فوجی تنصیاب پر حملے کیے، اگر عمران خان کو پرانے کیسز میں سزا مل جاتی تو آج سانحہ نو مئی نہ ہوتا۔ مریم نواز نے کہا کہ ریمانڈ کے دوران کسی کو کبھی ضمانت نہیں ملتی دنیا میں ایسا نہیں ہوتا مگر سپریم کورٹ نے ریمانڈ کے باوجود عمران خان کو ضمانت دے دی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ