جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

’وزیراعظم آم کی سیلز مین شپ میں لگے ہیں‘ بھارت امریکا اعلامیے پر شاہ محمود کا ردعمل

تازہ ترین 25th Jun 2023 151 مناظر

شہباز شریف نے بھی آئی ایم ایف کا یہ مؤقف تسلیم کرلیا ہے کہ ڈار کےریونیو اقدامات ناکافی تھے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آم کی سیلز مین شپ میں لگے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں بھارت امریکا مشترکا اعلامیے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قومی مسئلے پر کسی نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا، وزیراعظم آم کی سیلز مین شپ میں لگے ہیں امریکا بھارت مشترکا اعلامیے پر بھی کچھ کہتے۔ شاہ محمود قریشی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیرخارجہ نے کوئی بات کی،دفترخارجہ کی وہ اہمیت نہیں جو سیاسی لیڈر شپ کی ہوتی ہے۔ دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کو اب ان پر اعتماد نہیں رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی آئی ایم ایف کا یہ مؤقف تسلیم کرلیا ہے کہ ڈار کےریونیو اقدامات ناکافی تھے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ