جمعرات، 15 اکتوبر 2026
بریکنگ

وائٹ ہاؤس کی سالانہ صحافتی ڈنر تقریب میں فائرنگ، ٹرمپ محفوظ رہے، حملہ آور گرفتار

تازہ ترین 26th Apr 2026 378 مناظر
وائٹ ہاؤس کی سالانہ صحافتی ڈنر تقریب میں فائرنگ، ٹرمپ محفوظ رہے، حملہ آور گرفتار
واشنگٹن (ویب ڈیسک) وائٹ ہاؤس کرسپانڈنٹس ایسوسی ایشن کی سالانہ ڈنر تقریب کے دوران اچانک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تقریب واشنگٹن ہلز میں جاری تھی کہ اچانک زور دار آوازیں سنائی دیں، جس پر وہاں موجود افراد خوف کے باعث میزوں کے نیچے چھپ گئے، جبکہ سیکیورٹی اہلکار فوری طور پر صدر ٹرمپ کو گھیرے میں لے کر باہر لے گئے۔ واقعے کے بعد اعلیٰ حکام کو بھی فوری طور پر باہر نکال لیا گیا، جن میں امریکی خاتونِ اول، نائب صدر جے ڈی وینس، کابینہ کے ارکان اور دیگر شامل تھے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 31 سالہ مشتبہ حملہ آور ریاست کیلیفورنیا کا رہائشی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ