جمعہ، 06 نومبر 2026
بریکنگ

پاک ایران کشیدگی ختم، دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات بحال

تازہ ترین 22nd Jan 2024 221 مناظر

پاک ایران کشیدگی ختم، دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات بحال

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور ایران کے درمیان گزشتہ چند روز سے جاری کشیدگی کے خاتمے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہو رہے ہیں۔ ترجمان محکمہ خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے سفیر 26 جنوری سے اپنے عہدوں پر دوبارہ کام شروع کر دیں گے۔ پاکستانی سفیر تہران میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جبکہ پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر بھی 26 جنوری کو واپس آئیں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالحیان پاکستان کی دعوت پر 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ