کے پی میں گورنر راج کے بعد کیا ہوگا؟ بلاول بھٹو اور محسن نقوی کے درمیان مشاورت
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، جس کے دوران خیبرپختونخوا کی امن و امان کی صورتحال اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات بلاول بھٹو زرداری کے چیمبر میں ہوئی، جہاں وزیر داخلہ محسن نقوی نے انہیں خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کچھ دیر تک جاری رہی۔