بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

ترکی کی فضائی حدود کی طرف آنے والے ایرانی میزائل کو تباہ، ترک قیادت نے خبردار کر دیا

دنیا 04th Mar 2026 358 مناظر
ترکی کی فضائی حدود کی طرف آنے والے ایرانی میزائل کو تباہ، ترک قیادت نے خبردار کر دیا
انقرا (ویب ڈیسک) ترکی کی فضائی حدود کی طرف آنے والے ایرانی میزائل کو نیٹو کی ایئر ڈیفنس نے مشرقی رومانیہ کے سمندر میں تباہ کر دیا۔ ترکی کے وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایران سے فائر کیا گیا یہ بیلسٹک میزائل شام اور عراق سے گزرتے ہوئے ترکی کی فضائی حدود کی طرف بڑھ رہا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ اس واقعے میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ مزید بتایا گیا کہ ترکی اپنے خلاف کسی بھی اقدام کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، اور تمام فریقین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو تنازعہ کو بڑھا سکتے ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ