جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

ظلم او جبر کے خلاف قلم کو تلوار بنانے والے صحافی نصراللہ گڈانی زندگی کی جنگ ہار گئے، نماز جنازہ میں لاکھوں افراد شريک

سندھ 24th May 2024 330 مناظر

ظلم او جبر کے خلاف قلم کو تلوار بنانے والے صحافی نصراللہ گڈانی زندگی کی جنگ ہار گئے، نماز جنازہ میں لاکھوں افراد شريک

کراچی/میرپور ماتھیلی: میرپور ماتھیلی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے صحافی نصراللہ گڈانی کراچی کے نجی اسپتال میں دم توڑ گئے۔

تین روز قبل میرپور ماتھیلی کے قریب قاتلانہ حملے میں نصراللہ گڈانی شدید زخمی ہوگئے تھے۔

زخمی صحافی کو تشویشناک حالت میں رحیم یار خان کے اسپتال لے جایا گیا، جس کے بعد انہیں ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی کے نجی اسپتال لے جایا گیا۔ آج صبح نصراللہ کراچی کے نجی اسپتال میں دوران علاج انتقال کر گئے۔

نصراللہ گڈانی کی ميت ہسپتال سے ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔ شھيد نصراللہ کی میت کو ایمبولینس کے ذریعے کراچی سے ان کے آبائی گاؤں پہنچایا گیا۔

نصراللہ گڈانی کی نماز جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ