جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

فخر نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا

کھیل 09th May 2023 290 مناظر

فخر زمان نے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں دو سنچریوں کی مدد سے 363 رنز بنائے اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

قومی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بیٹر فخر زمان کو اپریل کا آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گزشتہ ہفتے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا جس میں فخر زمان سمیت سری لنکا کے پرابتھ جے سوریا اور نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین شامل تھے۔ فخر زمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی سرزمین پر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں دو سنچریوں کی مدد سے 363 رنز بنائے اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ