جمعرات، 15 اکتوبر 2026
بریکنگ

پیر وسن کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک

سندھ 14th Sep 2023 293 مناظر

موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے سوئے ہوئے عارف بھٹو کو گولی مار کر قتل کر دیا

پیر وسن کے قریب مسلح افراد نے اوطاق میں سوئے ہوئے نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ سارنگ بھٹو کے گاؤں میں دو موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے سوئے ہوئے عارف بھٹو کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر میرواہ ہسپتال پہنچا دی جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ عارف بھٹو کی میت گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔ اوطاق میں نوجوان کے ساتھ سوئے ہوئے دو رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ رات گئے دو موٹرسائیکل سوار مسلح افراد اوطاق میں داخل ہوئے اور فائرنگ کردی، گولیوں کے نتیجے میں عارف بھٹو جاں بحق ہوگئے، دیہاتیوں کے تعاقب کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے۔ .
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ