بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

شہریار آفریدی اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

تازہ ترین 30th May 2023 163 مناظر

بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر شہریار آفریدی کی اہلیہ کو رہا کردیا گیا تھا۔

راولپنڈی: تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔ اڈیالہ جیل انتظامیہ کے مطابق شہریار آفریدی کو نظری بندی کی مدت پوری ہونے پر رہا گیا تھا۔ شہریار آفریدی کی رہائی کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر سے پولیس نے انہیں دوبارہ حراست میں لے لیا اور انہیں لےکر نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شہریار آفریدی کی مزید 15 دن کی نظربندی کے احکامات بھی جاری کردیے ہیں۔ خیال رہےکہ 16 مئی کو پولیس نے شہریار آفریدی کو ان کی اہلیہ سمیت اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر شہریار آفریدی کی اہلیہ کو رہا کردیا گیا تھا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ