جمعہ، 16 اکتوبر 2026
بریکنگ

آئی ایم ایف کے سخت سوالات، عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف نہ مل سکا

تازہ ترین 03rd Sep 2023 243 مناظر

انوارالحق کاکڑ کا عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا وعدہ تاحال پورا نہیں ہوسک

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا وعدہ تاحال پورا نہیں ہوسکا۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق نے کاکڑ کے عوام کو ریلیف دینے کا وعدہ کیا تھا تاہم اعلیٰ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے بجلی کے بل موخر کرنے کی پاکستان کی درخواست کو ابھی تک مکمل طور پر منظور نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے وزارت خزانہ اور وزارت توانائی کو سوالات بھیجے گئے تاہم کوئی جواب نہیں ملا، آئی ایم ایف پاکستان کو ٹف ٹائم دے رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام آئی ایم ایف کے ساتھ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے فارمولے پر متفق نہیں ہو سکے، تاہم پاکستان کی جانب سے اہداف کی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی، کیونکہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا تھا کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں، جلد عوام کو ریلیف دیں گے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ