جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کے دوران اپوزیشن کا احتجاج، بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں

تازہ ترین 10th Jun 2025 282 مناظر
وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کے دوران اپوزیشن کا احتجاج، بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں
اسلام آباد (ویب ڈیسک) – قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے بجٹ پیش کیے جانے کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان نے سخت نعرے بازی کی اور بجٹ دستاویز کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ پی ٹی آئی کے ارکان وزیر اعظم شہباز شریف کی نشست کے قریب جمع ہو گئے اور نعرے لگاتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو بجٹ پیش کرنے کا کوئی اختیار نہیں، ہم آئی ایم ایف کے تیار کردہ بجٹ کو تسلیم نہیں کرتے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ