بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر صنعت کابینہ سے فارغ ہو گئے

پاکستان 19th Jul 2023 410 مناظر

معاون خصوصی برائے کھیل وامور نوجوانان مطیع اللہ وزارت کا حلف لیں گے

پشاور: گورنرخیبرپختونخوا نے نگران وزیر صنعت وفنی تعلیم عدنان جلیل کو کابینہ سے فارغ کرنے کی سمری پر دستخط کردیے۔ ذرائع کے مطابق عدنان جلیل کو کابینہ سے فارغ کیے جانے کے بعد معاون خصوصی برائے کھیل وامور نوجوانان مطیع اللہ وزارت کا حلف لیں گے اور وزارت کھیل وامور نوجوانان کے ساتھ صنعت وحرفت کے محکمے کا قلمدان بھی سنبھالیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اشرف اللہ داوڑ کو معاون خصوصی کے طور پر حکومتی ٹیم کا حصہ بنایاجائے گا اور انھیں فنی تعلیم کے محکمہ کا قلمدان سونپاجائے گا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ