ہفتہ، 17 اکتوبر 2026
بریکنگ

عامر خان نے کروڑوں روپے کا نیا اپارٹمنٹ خرید کر لیا

شوبز 27th Jun 2024 400 مناظر
عامر خان نے کروڑوں روپے کا نیا اپارٹمنٹ خرید کر لیا

عامر خان نے کروڑوں روپے کا نیا اپارٹمنٹ خرید کر لیا

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے ممبئی میں نیا اپارٹمنٹ خرید لیا، پراپرٹی رجسٹریشن کے کاغذات کے مطابق انہوں نے اپارٹمنٹ 9 کروڑ 75 لاکھ روپے میں خریدا۔ یہ لگژری پراپرٹی شہر کے پوسٹ ایریا، پالی ہل میں واقع ہے، مسٹر پرفیکشنسٹ کی یہ بالکل نئی پراپرٹی فوری طور پر منتقل ہونے کے لیے تیار ہے۔ اس کا رقبہ تقریباً 1027 مربع فٹ (کار پٹ ایریا) ہے، 58.5 ملین روپے کی سٹیمپ ڈیوٹی اور 30 ​​ہزار روپے کی رجسٹریشن فیس ادا کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ عامر خان باندرہ میں 5 ہزار گز کے بیچ فرنٹ پراپرٹی کے مالک ہیں جب کہ 2013 میں انہوں نے پنجگانی میں دو ایکڑ کا فارم ہاؤس بھی 7 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ