بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

پریا کماری کی والدہ اور والد کی پریا کماری کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات

تازہ ترین 21st Jul 2024 343 مناظر
پریا کماری کی والدہ اور والد کی پریا کماری کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات

پریا کماری کی والدہ اور والد کی پریا کماری کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات

کراچی: 3 سال قبل اغوا ہونے والی پریا کماری کی والدہ روینہ اور والد راجکمار نے پریا کماری کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ جے آئی ٹی نے بریفنگ میں بتایا کہ ہم نے پریا کماری اغوا کیس کی تمام زاویوں سے تفتیش کی ہے جس میں ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ گرفتار خاتون رانی شیخ نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ اس نے معصوم پریا کماری کو پنجاب کے ایک شخص کو فروخت کیا تھا۔ وزیر داخلہ ضیا لنجار نے کہا کہ پریا کماری کو آزاد کرنے والے اور اطلاع دینے والے کے لیے انعام کی رقم 50 لاکھ سے بڑھا کر 1 کروڑ کردی گئی ہے امید ہے کہ پریا کماری جلد بازیاب ہوجائے گی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ