جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

آئی جی سندھ سے آباد کے سات رکنی وفد کی ملاقات

سندھ 12th Sep 2023 64 مناظر

فیلڈ میں درپیش مشکلات و مسائل اور انکے حل کے حوالے تفصیلات کا احاطہ

کراچی: سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ رفعت مختار سے آباد (ABAD) کے سات رکنی وفد نے الطاف تائی کی قیادت میں ملاقات کی اور فیلڈ میں درپیش مشکلات و مسائل اور انکے حل کے حوالے تفصیلات کا احاطہ کیا۔ آئی جی سندھ نے وفد کو بتایا زمینوں/ اراضی کے ایشوز پر حکومت سندھ کیساتھ ملکر ایک میکنزم بنارہے ہیں جسکے تحت متعلقہ ڈی سیز کی سربراہی میں ریونیو ڈپارٹمنٹ پولیس,رینجرز اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی کا قیام ذیر غور ہے مذید یہ کہ کمیٹی کی تشکیل کے ضمن میں حکومت سندھ سے سفارشات کی گئی ہیں۔انہوں نے مذید بتایا کہ جلد ہی کمیٹی کے قیام کی منظوری اور توثیقی اقدامات کے بعد ون ونڈو اقدامات سے آباد کے مسائل و مشکلات کا اذالہ بروقت کیا جاسکے گا۔ وفد کی جانب سے امن و امان کی صورتحال اور معاشرے میں منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کے حوالے سے بات چیت پر آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس کی خصوصی ٹیمز فیلڈ میں سرگرم عمل ہیں اور جلد ہی ان ٹیمز کے اقدامات اور ایکشن پر ثمر آور نتائج دیکھنے کو ملینگے۔ وفد نے آئی جی سندھ کو امن وامان اور سیکیورٹی جیسے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس ضمن میں اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ