جمعہ، 25 ستمبر 2026
بریکنگ

جناح ہاؤس حملے کی مذمت، اس سے پاکستان کی بدنامی ہوئی: عمران خان

تازہ ترین 19th May 2023 300 مناظر

میڈیا کو اپناگھرکھول کردکھادیا، دہشتگردوں کے ٹھہرنےکی باتوں میں کوئی صداقت نہیں

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جناح ہاؤس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس سے پاکستان کی بدنامی ہوئی اور جو کچھ ہوا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ لاہور ہائیکورٹ میں غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ جناح ہاؤس پر ہونے وا لے حملےکی مذمت کرتے ہیں؟ اس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ جناح ہاؤس حملےکی مذمت کرتا ہوں، پہلے بھی کی اور ہر پاکستانی مذمت کررہا ہے، اس سے پاکستان کی بدنامی ہوئی، جو کچھ ہوا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو اپناگھرکھول کردکھادیا، دہشتگردوں کے ٹھہرنےکی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، پی ڈی ایم کے اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ملک کی بدنامی ہوئی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ