بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

اداکارہ جوہی چاولہ کا عامر خان کے بارے میں دلچسپ انکشاف

شوبز 06th Feb 2024 367 مناظر

اداکارہ جوہی چاولہ کا عامر خان کے بارے میں دلچسپ انکشاف

کراچی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار عامر خان نے انہیں سالگرہ پر سستا تحفہ دیا تھا۔ حال ہی میں جوہی چاولہ نے بھارتی ڈانس ریئلٹی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے بالی کے شاندار اور کامیاب کیریئر کے بارے میں بات کی۔ اس ایپی سوڈ میں جوہی چاولہ نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کے بارے میں انکشاف کیا اور کچھ دلچسپ کہانیاں بتائیں۔ شو کے دوران جوہی چاولہ سے پوچھا گیا کہ انہیں مشہور شخصیات میں سب سے سستا تحفہ کس نے دیا، جس پر جوہی چاولہ نے کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں آپ کا نام بتاؤں؟ جوہی نے جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ یہ عامر خان ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ یہ وہ وقت تھا جب ہم مشہور ہوئے، میری سالگرہ کی شام عامر خان نے فون کیا اور کہا کہ وہ میرے گھر آئیں گے، وہ مجھے سالگرہ کی مبارکباد دینے میرے گھر آئے تھے۔ اداکارہ نے کہا کہ میرے تمام گھر والے بہت پرجوش تھے، عامر خان نے بیٹھ کر میرے لیے چھوٹی چاکلیٹ نکالی اور کہا کہ یہ آپ کا تحفہ ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ