بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

برطانیہ کے شہزادہ ولیم نے غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کردی

دنیا 21st Feb 2024 95 مناظر

برطانیہ کے شہزادہ ولیم نے غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کردی

لندن (ویب ڈیسک) برطانوی شہزادہ ولیم نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ شہزادہ ولیم نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں مشرق وسطیٰ میں 7 اکتوبر سے جاری تنازع کی خوفناک انسانی قیمت پر گہری تشویش ہے جس میں متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب کی طرح میں بھی چاہتا ہوں کہ جنگ جلد از جلد ختم ہو جائے، اس وقت غزہ میں انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے۔ یہ بہت ضروری ہے کہ امداد غزہ تک پہنچ جائے اور یرغمالیوں کو رہا کیا جائے۔ برطانوی شاہی خاندان کے کسی بھی فرد کا سیاسی معاملات پر بیان غیر معمولی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ