رتوڈیرو کے قریب گھر پر حملہ، فائرنگ میں کمسن بچی قتل، والدین شدید زخمی
گاؤں علی محمد بروہی میں مسلح افراد نے ایوب بروہی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی: بھائی
مسلح افراد کی فائرنگ میں 12 سالہ عزیز بخت جاں بحق ہوگئی، جبکہ اس کی والدہ عائشہ اور والد ایوب بروہی زخمی ہوگئے: ورثاء
بچی کی لاش اسپتال منتقل، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔
بھتیجوں عبدالخالق اور شبیر نے بلاجواز میرے بھائی ایوب بروہی کے گھر پر حملہ کیا: نظام الدین بروہی
رتوڈیرو کے قریب گاؤں علی محمد بروہی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے گولیاں لگنے کے باعث 12 سالہ بچی عزیز بخت بروہی جاں بحق ہوگئی، جبکہ بچی کا والد ایوب بروہی اور والدہ عائشہ بروہی شدید زخمی ہوگئے۔
رتوڈیرو پولیس واقعے کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مقتول بچی کی لاش اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال رتوڈیرو منتقل کیا، جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں لاڑکانہ کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔
اس حوالے سے مقتول بچی کے چچا نظام الدین بروہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھتیجوں عبدالخالق اور شبیر بروہی نے بلاجواز میرے بھائی ایوب بروہی کے گھر پر حملہ کرکے اس کی بیٹی عزیز بخت کو گولیاں مار کر قتل کردیا، جبکہ فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے میرا بھائی اور بھابھی بھی شدید زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب رتوڈیرو پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
1 تبصرے
eYehKFrIjzmsNkiWxUgQsd
1 week ago
AprkpvuzLeBOzfrqY