بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 35 فیصد تک ایڈہاک اضافے کی منظوری

تازہ ترین 09th Jun 2023 266 مناظر

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں 20 فیصد ایڈہاک ریلیف کی تجویز پیش کی

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے خصوصی بجٹ اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد تک ایڈہاک اضافے کی منظوری دیدی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی گئی اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا بھی حتمی فیصلہ کیا گیا۔ وزارت خزانہ کے حکام نے کابینہ کو بجٹ لے آؤٹ پر بریفنگ دی اور ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں 20 فیصد ایڈہاک ریلیف کی تجویز پیش کی، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت خزانہ کی تجویز پر بحث کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 35 فیصد تک ایڈہاک اضافے کی منظوری دیدی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ