بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

کراچی میں بینک کو آگ لگانے والا سیکیورٹی گارڈ گرفتار

سندھ 13th Jul 2023 325 مناظر

تفیتشی افسر نے بتایا کہ ملزم جاوید نے نجی بینک میں آگ لگائی

کراچی: ڈیفنس پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نجی بینک میں آگ لگانے والے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم محمد جاوید ولد فضل محمد نے نجی بینک میں آگ لگائی جس کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 392/2023 بجرم دفعہ 436/427 ت پ تھانہ ڈیفنس میں درج کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے نجی بینک کو آگ لگانے کے مقدمے میں ملزم کو 2 روزہ جمسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو نجی بینک کو آگ لگانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزم محمد جاوید کو عدالت میں پیش کیا۔ تفیتشی افسر نے بتایا کہ ملزم جاوید نے نجی بینک میں آگ لگائی۔ ملزم بینک میں سیکیورٹی گارڈ تعینات تھا۔ ملزم کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کیا ہے۔ ملزم سے تفتیش کرنی ہے، جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ