انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے، سعید احمدبیگ
پاک امن ویلفیئر کے انسانیت کی خدمت میں کئے گئے اقدامات لائق تحسین ہیں،شکیل قاسمی
کراچی: پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعید احمدبیگ نے کہاہے کہ دکھی انسانیت کی بے لوث وبلامتیازرنگ ونسل خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ یہ بات انہوں نے جمعیت علمائے پاکستان کراچی کے جنرل سیکریٹری ملک محمدشکیل قاسمی،آل میچ میکرزایسوسی ایشن کے سی ای اوسمیع شیخ، جے یوپی سوشل ویلفیئر ونگ ضلع سینٹرل کے صدر نوید لطیف قادری، جنرل سیکریٹری ملک شکیل احمدودیگر کے پاک امن عوامی افطار دسترخوان کے دورے کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ سرجانی وملحقہ علاقوں کے غریب وبے سہارا، لاچار ومجبور لوگوں کی بائیس سالوں سے خدمت کررہے ہیں، دلی خواہش ہے کہ علاقہ عوام دردربھٹکنے کے بجائے اپنے پیروں پر کھڑی ہوجائے۔ اس سلسلے میں اپنی مددآپ کے تحت ہم نے علاقہ کی خواتین کے لئے سلائی کڑھائی کے کام کا بندوبست کیاہے جوگھر بیٹھ کر باعزت روزگار کماسکتی ہیں، گزشتہ روز ضرورتمند خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کی ہیں، اس سے قبل اپناروزگارکمانے کے خواہشمند نوجوانوں میں ٹھیلے تقسیم کئے، علاوہ ازیں ایک کارخانہ بھی تیار کیاجارہاہے جس سے جہاں لوگوں کو روزگار ملے گاوہیں اس کی آمدن سے عوام الناس کی بھلائی اور بہتری کے کام انجام دیئے جائیں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے پاکستان کراچی کے جنرل سیکریٹری ملک محمدشکیل قاسمی نے کہاکہ پاک امن ویلفیئر کے انسانیت کی خدمت میں کئے گئے اقدامات لائق تحسین ہیں، عوام الناس کی بہتری اور فلاح وبہبود کے کاموں میں ان کے ساتھ ہیں۔ سمیع شیخ نے پاک امن ویلفیئر کے کاموں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ہر سماجی ادارے کو سعید احمدبیگ کی تقلید کرتے ہوئے عوام الناس کی بے لوث خدمت کرنی چاہئے۔نوید لطیف کا کہناتھاکہ پاک امن ویلفیئر علاقے میں عوام الناس کی خدمت کا استعارہ بن چکاہے۔نیکی اور بھلائی کے کاموں میں جس طرح بڑھ چڑھ کر پاک امن ویلفیئر کام کررہاہے اس کی مثال بہت کم ملتی ہے۔اس موقع پر پاک امن ویلفیئر شعبہء انسانی خدمت کی انچارج میڈم شازیہ ریحان، شعبہء لیگل ایڈ کے انچارج سید معراج احمد، پاک امن سیکریٹریٹ انچارج سید امتیازحسین شاہ، زبیر احمد، راشدعلی، سردارنوردین باریجہ، صوفی محمداسلم، محمدریحان، عبدالشکور باریجہ، حیدرعلی، رجب علی ودیگر بھی موجود تھے۔