جمعرات، 05 نومبر 2026
بریکنگ

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دے دی

تازہ ترین 14th Oct 2026 93 مناظر
قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دے دی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کی قومی اسمبلی کے بعد پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا سینیٹ نے بھی خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ سینیٹ میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری سے متعلق قرارداد پارلیمانی امور کے وزیر طارق فضل چوہدری نے پیش کی، جسے اکثریتی رائے سے منظور کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی نے بھی تقریباً چار گھنٹے کی بحث کے بعد خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے سے متعلق قرارداد منظور کی تھی۔ قرارداد کی منظوری کے دوران اپوزیشن نے ایمرجنسی نافذ کرنے کی مخالفت کی اور نعرے بازی بھی کی، جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ