جمعرات، 15 اکتوبر 2026
بریکنگ

چیف آف جتک سردار شکر خان جتک نے پیپلز پارٹی سے سیاسی راہیں جدا کرلی

پاکستان 12th Feb 2025 323 مناظر
چیف آف جتک سردار شکر خان جتک نے پیپلز پارٹی  سے سیاسی راہیں جدا کرلی

پیپلز پارٹی زہری کے رہنما چیف آف جتک سردار شکر خان جتک نے پیپلز پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرديا

خضدار: ہماری سیاست کا بنیادی مقصد بلوچی قبائلی روایات کی پاسداری ہے سانحہ پولیس لائن کے بعد ضمیر یہ گوارا نہیں کرتا کہ پیپلز پارٹی کا حصہ رہے لہذا اپنے عزیز اقارب سمیت تمام ہمدردوں کے ساتھ مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں چیف آف جتک سردار شکر خان جتک،پیپلز پارٹی زہری کے رہنما چیف آف جتک سردار شکر خان جتک نے پیپلز پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئیں کہا ہیکہ روز اول سے ہمارے سیاست کا مقصد بلوچی قبائلی روایات کی پاسداری رہی ہے جتک قبائل کی تاریخ رہی ہے کہ ہم بلوچ سماج کے لیے عزت افزائی کا باعث رہیں ہے اور کھبی بھی ایسی مقروع حرکات کا حصہ نہیں رہے جو بلوچ قبائل کے لیے باعث شرمندگی ہو،انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ پولیس لائن نے جہاں ہر ذی شعور کو جنجھوڑ،کر رکھ دیا ہے وہی ہمارے قبائلی روایات کو روند کر ہمارے ضمیر و غیرت کو للکارا ہے چونکہ سانحہ خضدار کے مرکزی کرداروں کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہیں اس بنا پر ضمیر گوارا نہیں کرتا کہ اب اس جماعت کا حصہ رہوں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ