جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر وفاقی وزیر سمیت 32 ایم این ایز کی رکنیت معطل

تازہ ترین 16th Jan 2026 366 مناظر
اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر وفاقی وزیر سمیت 32 ایم این ایز کی رکنیت معطل
اسلام آباد (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر قومی اسمبلی کے اراکین کی رکنیت معطل کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 32 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے، جبکہ پنجاب اسمبلی کے 50 اور سندھ اسمبلی کے 33 ایم پی ایز بھی معطل ہونے والوں میں شامل ہیں۔ معطل ہونے والے قومی اسمبلی کے اراکین میں وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، سید علی موسیٰ گیلانی اور سید عبدالقادر گیلانی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے معطل شدہ اراکین میں رانا سکندر حیات، عدنان ڈوگر اور عامر حیات ہراج شامل ہیں، جبکہ سندھ اسمبلی کے معطل اراکین میں صوبائی وزیر سعید غنی بھی شامل ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ