جمعرات، 15 اکتوبر 2026
بریکنگ

وحدتِ سندھ مارچ کے دوران گرفتاریوں کے خلاف جناح باغ چوک پر ریاض چانڈیو اور نیاز کالانی کی قیادت میں دھرنا

تازہ ترین 15th Oct 2026 5 مناظر
وحدتِ سندھ مارچ کے دوران گرفتاریوں کے خلاف جناح باغ چوک پر ریاض چانڈیو اور نیاز کالانی کی قیادت میں دھرنا

پیپلز پارٹی کے اتحادی چاہے دفعہ 144 کے بجائے دفعہ 1044 نافذ کردیں، لیکن سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دیا جائے گا۔ڈاکٹر نیاز کالانی

لاڑکانہ (ویب ڈیسک) وحدتِ سندھ مارچ کے دوران گرفتار کیے گئے کارکنوں کی رہائی کے لیے جئے سندھ قومی محاذ (شہید بشیر خان گروپ) کے رہنما ڈاکٹر نیاز کالانی اور جئے سندھ محاذ کے چیئرمین ریاض چانڈیو کی قیادت میں جناح باغ چوک پر دھرنا جاری ہے۔ جسقم شہید بشیر خان گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر نیاز کالانی نے کہا کہ جب تک گرفتار کارکنوں کو رہا نہیں کیا جاتا، دھرنا جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے اتحادی چاہے دفعہ 144 کے بجائے دفعہ 1044 نافذ کردیں، لیکن سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دیا جائے گا۔ نیاز کالانی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر سندھ کی تقسیم کے حق میں قومی اسمبلی یا سینیٹ میں کوئی قرارداد یا تحریک پیش کی گئی تو پنجاب جانے والے تمام راستے بند کردیے جائیں گے۔ جسقم کے چیئرمین ریاض چانڈیو نے کہا کہ پورا لاڑکانہ بند کردیا گیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب اسمبلی سے بل منظور کرایا جاچکا ہے تو پھر سندھ کے لوگوں کو احتجاج کرنے سے کیوں روکا جارہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ سرکاری ’’بچہ پارٹیاں‘‘ پیپلز پارٹی کا تحفظ کررہی ہیں، جبکہ وہ سندھ کے سپاہی ہیں۔ ریاض چانڈیو نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا خیبرپختونخوا کی طرح سندھ میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے؟
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ