منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

فلسطین اور اسرائیل میں نئی جنگ چھڑ گئی، ہزاروں راکٹ فائر

تازہ ترین 07th Oct 2023 44 مناظر

ہفتے کی صبح غزہ سے اسرائیل پر ہزاروں راکٹ فائر کیے گئے۔

فلسطین اور اسرائیل میں جنگ چھڑ گئی، ہفتے کی صبح غزہ سے اسرائیل پر ہزاروں راکٹ فائر کیے گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حماس کے عسکری ونگ نے آج صبح اسرائیل کے خلاف آپریشن الاقصیٰ طوفان کا اعلان کرتے ہوئے 5 ہزار راکٹ فائر کیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین اور اسرائیل کے درمیان نئی جنگ چھڑ گئی، غزہ سے اسرائیل پر ہزاروں راکٹ فائر کیے گئے،

حملوں کے بعد تل ابیب سمیت ملک بھر میں جنگی سائرن گونجے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق راکٹ حملوں میں ایک اسرائیلی خاتون سمیت 22 افراد ہلاک جب کہ 500 سے زائد شہری زخمی ہوئے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ حماس کے جنگجو غزہ سے اسرائیلی علاقوں میں داخل ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس کے عسکریت پسند غزہ کی پٹی کے ارد گرد یہودی بستیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل پر پانچ ہزار سے زائد راکٹ فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں اسرائیل کے کئی علاقے کنٹرول میں آ گئے ہیں۔

حماس کے رہنما محمد دائف نے فیصلہ کیا ہے کہ بہت ہو چکا ہے اور جلد ہی آزاد بیت المقدس میں ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنگی الرٹ جاری کیا جب کہ اسرائیل کے وزیر دفاع نے اضافی نفری طلب کرنے کی منظوری دے دی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی زیر صدارت فوجی ہیڈ کوارٹر میں ہنگامی اجلاس جاری ہے۔

اسرائیل نے 2007 میں حماس کے غزہ کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد غزہ کا محاصرہ کیا تھا۔

شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ