بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

عوام کو ریلیف دینا وزیراعظم شہباز شریف کی اولین ترجیح ہے،کلیم شیخ

سندھ 12th Jan 2026 335 مناظر
عوام کو ریلیف دینا وزیراعظم شہباز شریف کی اولین ترجیح ہے،کلیم شیخ

مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کی روشن روایت کو آگے بڑھا رہی ہے،عوامی مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع حیدرآباد کے صدر کلیم شیخ نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینا اور ان کے مسائل کا عملی حل فراہم کرنا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی دیرینہ اور روشن روایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اقتدار میں آ کر عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کیے ہیں۔ کلیم شیخ کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینا کوئی نعرہ نہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) کی خدمت پر مبنی سیاست کا عملی ثبوت ہے۔ پارٹی قیادت کی ہدایات کے مطابق عوامی خدمت، ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ترجیح دی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کو ترقی، استحکام اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہے اور عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھے گی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ