جمعرات، 15 اکتوبر 2026
بریکنگ

فوجی تنصیبات پر حملے کی پہلے بھی مذمت کی ہے: فواد چوہدری

تازہ ترین 16th May 2023 370 مناظر

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھاکہ جیل میں اگر کوئی اہم ملاقات ہوتی تو یہ حال ہوتا؟

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہےکہ انہوں نے فوجی تنصیبات پر حملے کی پہلے بھی مذمت کی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں نے فواد چوہدری سے سوالات کیے جس میں ایک صحافی نے پوچھا کہ رویہ کیسا رہا کیا دباؤ ڈالا جا رہا ہے؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ ضمانت ہو لینے دیں بعد میں بات کرتے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملے کی پہلے بھی مذمت کی ہے، ہم جیل میں تھے،گرفتارتھے،نہیں پتا باہرکیا ہوا۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھاکہ جیل میں اگر کوئی اہم ملاقات ہوتی تو یہ حال ہوتا؟ دوران گرفتاری کل فیملی سے رابطہ ہوا، کیس ہی مذاق ہے، یہاں سےنکلیں گے توکسی اور مقدمے میں گرفتارکرلیں گے، 8 ہزار افراد اس وقت جیلوں میں ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ