بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

شوہر نے ایک کروڑ کا مطالبہ کرنے والی بیوی کو 2 لاکھ میں قتل کرادیا

دنیا 18th May 2023 314 مناظر

وپن سیٹھی نامی شخص نے ایس کے گپتا سے 2 لاکھ 40 ہزار ایڈوانس لے کر ان کی بیوی کو قتل کيا

بھارتی نئی دلی میں شوہر نے ایک کروڑ کا مطالبہ کرنے والی بیوی کو 2 لاکھ دے کر قتل کروادیا۔ بھارتی پولیس کے مطابق 71 سالہ ایس کے گپتا نامی شخص نے 6 ماہ قبل ایک خاتون سے یہ سوچ کرشادی کی تھی کہ وہ اس کے 45 سالہ معذور بیٹے کا خیال رکھے گی لیکن جب خاتون نے ایسا نہیں کیا تو ایس کے گپتا نے بیوی سے علیحدگی کافیصلہ کیا لیکن خاتون علیحدگی کی صورت میں شوہر سے ایک کروڑ کا مطالبہ کرنے لگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں میاں بیوی کے تعلقات جب زیادہ خراب ہونے لگے تو شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا جس کیلئے ایس کے گپتا نے بیٹے امت کو اسپتال لے جانے والے شخص وپن سیٹھی سے مدد مانگی جس پر ملزم نے ان کی بیوی کو قتل کرنے کیلئے 10 لاکھ روپے مانگے جسے ایس کے گپتا نے قبول کرلیا۔ پولیس کے مطابق وپن سیٹھی نامی شخص نے ایس کے گپتا سے 2 لاکھ 40 ہزار ایڈوانس لے کر ان کی بیوی کو قتل کرنے کی ہامی بھرلی ۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ