منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

کراچی: نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز کا میہڑ حادثے کا نوٹس

سندھ 25th Aug 2023 300 مناظر

ڈی ایچ او کو زخمیوں کو فوری طبی امداد کی ہدایت

کراچی: نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز کا میہڑ کے قریب مسافر کوچ الٹنے سے متعدد مسافروں کے زخمی ہونے کا نوٹس ڈی ایچ او کو زخمیوں کو فوری طبی امداد کی ہدایت، ڈی جی ہیلتھ سندھ ڈاکٹر ارشاد میمن کا کهنا تها که محکمہ صحت اور ڈی ایچ او کا عملہ جائے حادثے پر پہنچ گیا ہے، حادثے میں شدید زخمی 7 مسافروں کو چانڈکا اسپتال لاڑکانہ روانہ کردیا گیا ہے، حادثے کے دیگر زخمیوں کو جائے حادثہ پر ہی فوری طبی امداد مہیا کی جارہی ہے، حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، مسافر کوچ ٹائر برسٹ ہوجانے کے باعث حادثے کا شکار ہوئی تھی،
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ