جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

یوکرینی صدرولادیمیر زیلنسکی کی عرب لیگ اجلاس میں شرکت کیلئے جدہ آمد

دنیا 19th May 2023 310 مناظر

دورے کا مقصد یوکرین میں روسی جارحیت کے خلاف امن منصوبہ پیش کرنا ہے

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سعودی عرب میں جاری عرب لیگ اجلاس میں شرکت کیلئے جدہ پہنچ گئے۔ عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر فرانس کے خصوصی طیارے میں پولینڈ سے سعودی عرب پہنچے، وہ عرب لیگ سربراہی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ان کے دورے کا مقصد یوکرین میں روسی جارحیت کے خلاف امن منصوبہ پیش کرنا ہے، ان کی کوشش ہے کہ اس امن منصوبے کے نفاذ کیلئے زیادہ سے زیادہ ممالک کی حمایت حاصل کر سکیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ