جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

کراچی: جناح اسپتال میں بچے سے زیادتی کی تصدیق

سندھ 29th Nov 2023 279 مناظر

کراچی: جناح اسپتال میں بچے سے زیادتی کی تصدیق

کراچی: کراچی کے جناح اسپتال میں بچے کی میت چھوڑ کر فرار ہونے کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پوسٹ مارٹم میں بچے کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سامعہ کے مطابق بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، بچے پر تشدد کے کچھ نئے اور کچھ پرانے نشانات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جسم کے مختلف حصوں سے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں اور بچے کی موت کی وجہ معلوم کر لی گئی ہے۔
بچے کی لاش جناح اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہونے والے ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ