بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

افغان مہاجرین کو قانون کے مطابق واپس کیا جائے، جائیدادیں ضبط نہیں ہوں گی، محمود اچکزئی

پاکستان 08th Oct 2023 344 مناظر

ہم کسی کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے

کوئٹہ (ویب ڈیسک) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کو قانون کے مطابق واپس بھیجا جائے، ہم کسی کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے۔ کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئین ہے، کوئی بھی غیر قانونی طور پر نہیں رہ سکتا، قانونی اور غیر قانونی کے لیے قوانین موجود ہیں، رات کے اندھیرے میں کسی کو گھر میں گھسنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے قوانین ہیں، پاکستان میں بھی قوانین ہیں، بھارت میں سکھ، عیسائی، ہندو اور مسلمان سب ایک ساتھ رہتے ہیں، ہم نے افغان مہاجرین کو آباد کیا، کسی کی جائیداد ضبط نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر سے غیر قانونی سمگلنگ ہو رہی ہے، سرحدوں پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں کو اسمگل ہونے والی چیزوں کا سب پتہ ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ