کراچی (ویب ڈیسک) – معروف اداکارہ کومل میر نے حالیہ انٹرویو میں دلچسپ اور حیران کن جوابات دیے، جن پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آیا ہے۔
انٹرویو کے دوران میزبان نے کومل میر سے سوال کیا کہ وہ محبت کو ترجیح دیں گی یا پیسے کو؟ جس پر اداکارہ نے واضح طور پر محبت کے مقابلے میں پیسے کو ترجیح دی۔
میزبان نے اگلا سوال کیا کہ اگر انہیں ایک وفادار مگر غریب شخص اور ایک بے وفا مگر امیر شخص میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے تو وہ کس کو چنیں گی؟
کومل میر نے جواب دیا، "آج کل کوئی وفادار نہیں ہوتا، اس لیے میں بے وفا لیکن امیر شخص کو ہی منتخب کروں گی۔"
اداکارہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ کومل میر نے ایمانداری سے جواب دیا ہے، جبکہ کچھ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جب امیر شخص دھوکہ دے گا تو یہی انٹرویو دوبارہ دکھایا جائے گا۔
0 تبصرے