خضدار: کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر طفیل بلوچ سے ڈپٹی کمشنر آواران انجینئر عائشہ زہری نے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جہاں انتظامیہ کی سطح پر مربوط نظام قائم کرنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں کمشر قلات ڈویژن ڈاکٹر طفیل بلوچ نے انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیئے جامعہ حکمت عملی بنانے کی ہدایت دی ان کا کہنا تھاکہ پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے ۔
کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر طفیل بلوچ کا مذید کہنا تھاکہ "انتظامیہ کا بنیادی مقصد عوام کی فلاح و بہبود ہے، ڈویژن بھر میں ایسا مربوط نظام قائم کرنے کے خواہش مند ہیں کہ جس کے تحت ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور عوام مسائل دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے حل کریں انہوں نے انجینئر عائشہ زہری کی کاوشوں کی تعریف اور ان کی حوصلہ افزائی کہ جو آواران جیسے ضلع میں انتظامی امور سنبھال رہی ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر آواران انجینئر عائشہ زہری، جو بلوچستان کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر ہیں، نے آواران جیسے دور دراز ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں اور چیلنجز سے نمٹنے کی اپنی حکمت عملی سے کمشنر قلات ڈویژن کو آگاہ کیا۔
یہ ملاقات بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری انتظامی اصلاحات کا حصہ ہے، جس کا مقصد دور دراز علاقوں میں حکومتی خدمات کو عوام تک پہنچانا ہے۔ دونوں افسران نے اتفاق کیا کہ عوامی سطح پر ریلیف کی فراہمی میں تیز رفتاری لانے کے لیئے انٹر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
0 تبصرے