کشمیر سے بھارتی تسلط ختم ہوکر رہے گا، پروفیسر صبا سہیل

ڈاؤ میڈیکل کالج کے معین آڈیٹوریم سے علامتی واک کا آغاز کیا گیا

کشمیر سے بھارتی تسلط ختم ہوکر رہے گا، پروفیسر صبا سہیل

کراچی: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیرِ انتظام کشمیر میں بھارتی تسلط کے77سال مکمل ہو جانے پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یوم سیاہ منایا گیا،اس ضمن میں ڈاؤ میڈیکل کالج کے معین آڈیٹوریم سے علامتی واک کا آغاز کیا گیا جو اپنے مختلف راستوں سے واپس معین آڈیٹوریم پر اختتام پذیر ہوئی ،اس موقع پر پرنسپل ڈاؤ میڈیکل کالج پروفیسر صبا سہیل، پروفیسر دانش حسین کے علاوہ اساتذہ، طلبا و طالبات سمیت دیگر اسٹاف کی بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر پروفیسر صبا سہیل کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے کشمیر میں اپنی فوجیں اتار کر غاصبانہ قبضہ کیا، پاکستان ہمیشہ سے کشمیرکی بھارت سے آزادی کا خواہاں رہا ہے، وہ دن دور نہیں جب پاکستان اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائے گا اور کشمیر سے بھارت کا تسلط ختم ہوکر رہے گا ۔