پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے حکومت سے اگلے چیف جسٹس کی تقرری کا جلد اعلان کرنے کا مطالبہ کردیا
راولپنڈی (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے حکومت سے اگلے چیف جسٹس کی تقرری کا جلد اعلان کرنے کا مطالبہ کردیا۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئینی عدالت کا مقصد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا اقتدار ختم کرنا ہے، الیکشن دھاندلی پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ .
انہوں نے کہا کہ ہمیں جلسہ نہیں کرنے دیا جا رہا، راولپنڈی میں جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو احتجاج کریں گے۔
0 تبصرے