وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی، منشیات کے پیسہ کا استعمال اور سیاست کے گٹھ جوڑ کا الزام لگایا، پی ٹی آئی کے طرزِ عمل پر سخت تنقید کی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور شوکت خانم کے اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کی درخواستوں کی سماعت وکلاء کی غیرحاضری کے باعث یکم دسمبر تک مؤخر ہوگئی۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ سینیٹ میں منظور کیا گیا بل غلطیوں سے بھرا ہوا تھا، جو آج واپس لینا پڑا، یہ ایوانِ بالا کے وقار پر سوالیہ نشان ہے۔
اسلام آباد کی عدالت نے سنگجانی جلسہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما زین قریشی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں اگلی سماعت پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔