غیر قانونی رہائشیوں کو نکال دو، کراچی سندھیوں کا ہے، ماروی راشدی
کراچی؛ سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی ایم پی اے ماروی راشدی نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر سندھیوں کو نکالنے کے لیے علیحدہ اتھارٹی قائم کی جائے۔
اپنے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے وسائل قانونی طور پر رہنے والے سندھیوں کے لیے ہیں، سپریم کورٹ نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا ہے، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کو ڈی پورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایسے معاملات پر وفاقی حکومت کا رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2015 میں رینجرز نے نائن زیرو سے اسلحہ برآمد کیا تھا وہ کہتے ہیں کہ سندھ کے دیہی علاقوں سے لوگ کراچی آ رہے ہیں۔
0 تبصرے