ہانگ کانگ میں خوفناک آتشزدگی — ہلاکتیں 151 تک پہنچ گئیں، 40 افراد اب بھی لاپتہ

ہانگ کانگ کے ایک رہائشی کمپلیکس میں گزشتہ ہفتے بھڑکنے والی آگ نے تباہی مچا دی۔ سانحے میں اموات کی تعداد بڑھ کر 151 ہو گئی جبکہ درجنوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

ہانگ کانگ میں خوفناک آتشزدگی — ہلاکتیں 151 تک پہنچ گئیں، 40 افراد اب بھی لاپتہ

ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں گزشتہ ہفتے پیش آنے والی آتشزدگی نے پورے شہر کو سوگوار کر دیا۔ آگ اتنی شدید تھی کہ امدادی کام کئی دنوں تک جاری رہا۔ ہانگ کانگ پولیس کے مطابق سانحے میں ہلاکتوں کی تعداد 151 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 40 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے متاثرہ عمارت کی مکمل تلاش اور معائنہ کرنے میں کم از کم 3 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ امدادی ادارے ملبے اور جلی ہوئی ساخت کا انتہائی احتیاط سے جائزہ لے رہے ہیں، جس کے باعث آپریشن سست رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے۔